لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 افراد شہید
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے میں ڈرون حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر محمد ناصر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بھی اپنے کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔اسرائیلی حملے میں کمانڈر محمد ناصر کے ساتھ ایک جنگجو اور ایک شہری بھی شہید ہوا ۔اسرائیلی فوج کے ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ حماس کے ساتھ جنگ میں 9 ماہ کے دوران لبنان میں مارے جانے والے حزب اللہ کے کمانڈرز میں سے سب سے اہم ترین کمانڈر ہیں۔اسرائیلی فوج کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کمانڈر محمد ناصر حزب اللہ کی 2006 سے جاری عسکری کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔محمد ناصر حزب اللہ کے ایک اور کمانڈر طالب عبداللہ کے ساتھی تھے۔