فرانس الیکشن؛ اپوزیشن کا ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کا دعویٰ

فرانس الیکشن؛ اپوزیشن کا ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کا دعویٰ

پیرس: فرانس میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی اپوزیشن رہنما میرین لی پین نے ایمانوئل میکرون کی جماعت کا مکمل طور پر صفایا ہونے کا دعویٰ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی انتخابات کے پہلے مرحلے میں قوم پرست رہنما کی پارٹی کو تقریباً 34 فیصد، بائیں بازو کے نئے پاپولر فرنٹ کو 29 فیصد اور صدر ایمانوئل میکرون کے انتخابی اتحاد کو صرف 20 فیصد ووٹ ملے۔یورپی انتخابات میں بری طرح شکست کے بعد صدر ایمانوئل میکرون کا کا قبل از وقت الیکشن کرانے کا جوا حیرت انگیز طور پر بیک فائر ہوا ہے۔ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں تقریباً چار دہائیوں میں پارلیمانی ووٹنگ کے لیے سب سے بڑا ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت پر ریفرنڈم سمجھا جاتا تھا۔تاہم حتمی نتائج الیکشن کے اگلے اتوار کے رن آف ووٹ مرحلے کے بعد واضح ہوں گے۔خیال رہے کہ ایمانوئل میکرون کے قبل از وقت انتخاب کے اعلان نے ان کے حلیفوں کو بھی حیران کردیا تھا تاہم صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات کوئی بھی جیتے وہ اپنے عہدے کی معیاد پوری کریں گے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے