غزہ مظالم کیخلاف احتجاج، طلبا نے کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخی بلڈنگ پر سرخ رنگ پھینک دیا

غزہ مظالم کیخلاف احتجاج، طلبا نے کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخی بلڈنگ پر سرخ رنگ پھینک دیا

غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبا کی تنظیم فلسطین ایکشن نے انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخی بلڈنگ سینٹ ہاؤس پر سرخ رنگ پھینک دیا۔فلسطین ایکشن نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ اور اسٹاف کی غزہ میں جاری مظالم کے خلاف بامعنیٰ اقدامات کیلئے بار بار کی گئی درخواستوں کو نظر انداز کیا گیا،سینٹ ہاؤس بلڈنگ پر لال رنگ پھینکنے کا یہ اقدام فلسطین میں جاری خوں ریزی کی عکاسی کرتا ہے۔فلسطین ایکشن کا کہنا تھا کہ تھا ان کا ہدف برطانیہ میں اسرائیلی اسلحے کا کاروبار ہے لیکن یونیورسٹی نے ان کے مطالبات پرکوئی پیشرفت نہیں کی اور کیمبرج یونیورسٹی اس کیخلاف کوئی بامعنیٰ اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے یہاں تک کہ اس نے برطانیہ اور اسرائیل کی حمایت سے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہیں کیا۔کیمبرج یونیورسٹی نے تاریخی بلڈنگ سینٹ ہاؤس پر رنگ پھینکے جانے کی مذمت کی ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے