کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی: ٹم رابنسن کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا 6 وکٹ سے فتحیاب

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت تو اس کی ابتدائی تین وکٹیں صرف چھ رنز پر گر گئیں۔بعد ازاں ٹم رابنسن نے ڈیرل مچل (34)کے ساتھ 92 اور بیون جیکبس (20)کے ساتھ 64 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کا اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز تک پہنچادیا۔رابنسن نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 106 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوریشس نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور میتھیو شارٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے 182 رنز کا ہدف باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر 16.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔ٹریوس ہیڈ 31، میتھیو شارٹ 29 اور ایلکس کیری سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ 21 اور مارکس اسٹوئنس چار رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو جبکہ فولکس اور جیمی سن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button