شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کیساتھ دیوار کی تعمیر شروع کردی
پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی کی سرحد کے ساتھ غیر فوجی علاقے میں دیوار تعمیر کرنا شروع کردی۔سٹیلائٹ سے لی گئی نئی تصاویر میں شمالی کوریا کی جانب کے سرحدی علاقے میں 3 سفید اسٹرکچر دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر میں شمالی کوریا کے علاقے میں زمین کو صاف کر کے سڑک تک رسائی کے قابل بنایا جانا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقہ ( ڈی ملٹریزائزڈ زون) 1953 میں بنایا گیا تھا جو ڈھائی میل لمبا ہے۔ یہ علاقہ شمالی کوریا کو جنوبی کوریا سے علیحدہ کرتا ہے۔ یہ علاقہ ایک معاہدے کے تحت بنایا گیا تھا۔ شمالی کوریا ور جنوبی کوریا آج تک غیر اعلانیہ طور پر ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔