10 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، ریٹائرڈ فوجی افسران کی تنقید

10 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، ریٹائرڈ فوجی افسران کی تنقید

غزہ میں 10 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران بھی تنقید پر مجبور ہو گئے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق غزہ کے علاقے رفح میں ایک دھماکے میں 8 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، جب کہ 2 مزید فوجی ٹینک واقعے میں ہلاک ہو گئے۔فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبر اسرائیلی میڈیا نے سرخیوں میں چھاپی ہے، اور میڈیا میں اس واقعے کی زبردست کوریج کی جا رہی ہے، جب کہ ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کی خبروں کی بھی اتنی کوریج نہیں کی گئی۔الجزیرہ نے لکھا ہے کہ یہ اسرائیلیوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ غزہ کی جنگ کتنی خطرناک ہے، اسرائیلی فوج نے بھی اس حملے کو کئی ماہ بعد مہلک ترین حملہ قرار دیا ہے، جنوری میں غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ایک ہی حملے میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے