دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کیساتھ بات چیت کو تیار ہیں، بھارت

دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کیساتھ بات چیت کو تیار ہیں، بھارت

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ برسوں پرانے دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سبرامنیم جے شنکر مسلسل دوسری بار وزیر خارجہ بن گئے۔ حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تجربہ کار وزیر خارجہ نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر اپنی پالیسی کھل کر بیان کی۔نومنتخب وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی ہدایت پر خطے میں خارجہ پالیسی “پڑوسی سب سے پہلے” کو اپنا رکھا ہے لیکن چین اور پاکستان کے ساتھ مسائل تعلقات کی نوعیت مختلف تھے۔بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ برسوں پرانے دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں جس میں دراندازی کا معاملہ بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے رابطے ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مودی کو تیسری بار حکومت بنانے پر مبارکباد دی تھی۔جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے”نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ‘‘ کا مختصر جواب بھی دیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے