حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیدیا؛1 فوجی ہلاک اور10 زخمی

حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیدیا؛1 فوجی ہلاک اور10 زخمی

بیروت: لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل میں ایک فوجی بیس کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک فوجی ہلاک اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی اڈے پر حزب اللہ کے دھماکہ خیز مواد سے لدے 2 ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے انتہائی پُراسراریت کے ساتھ کارروائی کی۔پہلے ڈرون حملے سے زخمی ہونے والے فوجیوں کی مدد کو پہنچنے والی نفری اور طبی عملے کو دوسرے ڈرون نے نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ڈرونز کے ریڈ ایریا میں داخل ہونے پر سائرن کیوں نہیں بجے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اسٹاف سرجنٹ 39 سالہ ریفیل کاؤٹرس کے نام سے ہوئی جب کہ 10 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔دوسری جانب حزب اللہ نے ڈرونز حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حالیہ ہلاکت خیز حملوں کا جواب ہے۔یاد رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے 1500 فوجیوں کو ہلاک اور 250 سے زائد کو یرغمال بنالیا تھا۔ اسرائیل نے اس حملے میں حماس کی مدد کا الزام ایران اور حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کی فوج، حملوں میں ملوث حماس کے جنگجوؤں کا دنیا میں ہر جگہ پیچھا کرے گی اور ان کی مدد کرنے والی حزب اللہ سے انتقام لے گی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے