کھیل

44 پاؤنڈز سے 13.5 ملین پاؤنڈز کی مالکن تک کا سفر

ٹینس نے راتوں رات برطانیہ کی 22 سالہ نوجوان کھلاڑی ایما راڈوکانو کو ارب پتی بنادیا۔2021 میں 18 سال کی عمر میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ایما راڈوکانو کے اکاؤنٹ میں پانچ سال قبل صرف 44 پاؤنڈز تھے۔تاہم ٹینس نے ایما راڈوکانو کی قسمت بدل دی۔ اب وہ 13.5 ملین پاؤنڈز (پاکستانی تقریباً پانچ ارب روپے سے زائد) کی مالک بن چکی ہیں۔ انہوں نے یہ رقم ٹینس ایونٹس میں انعامات اور اعلیٰ برانڈز کی اسپانسرشپ سے کمائی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2021 میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد اب تک وہ کوئی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل نہیں جیت سکی ہیں۔وہ اس وقت عالمی ویمنز ٹینس رینکنگ میں 39 ویں نمبر پر موجود ہیں۔راڈوکانو ٹورنامنٹس میں فتوحات کے فقدان کے باوجود آف دی کورٹ کافی مقبول اور کئی معروف کمپنیز کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button