سابق صدارتی امیدوار نکی ہیلی کا اسرائیلی بم پر’انہیں ختم کر دو‘ لکھ کر انوکھا احتجاج
لبنان :سابق امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ اسرائیلی بم پر ‘انہیں ختم کر دو‘ کے الفاظ لکھ کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہیں۔یہ تصویر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اور اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ڈینی ڈینن نے ایکس پر پوسٹ کی جو لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب مقامات کے دورے کے موقع پر نکی ہیلی کے ہمراہ تھے۔’انہیں ختم کر دو‘ یہ ہیں وہ الفاظ جو میری دوست اور سابق سفیر نکی ہیلی نے لکھے، ڈینن نے اپنی پوسٹ میں لکھا جو تصویر انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی جس میں ہیلی کو زمین پر بیٹھے ہوئے جامنی رنگ کے مارکر قلم کے ساتھ ایک گولے کے خول پر تحریر کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔یاد رہے کہ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق وہاں پر اسرائیلی جارحیت میں اب تک 36000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، دوسری جانب عالمی عدالت کے غزہ میں جاری جنگ روکنے کے فیصلے پر بھی اسرائیل کی جانب سے تاحال عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے۔