ہیوسٹن میں طوفانی بارشیں ، ہلاکتوں کی تعداد7 ہو گئی
ہیوسٹن :امریکی شہر ہیوسٹن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد7ہوگئی، متعدد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گھروں اور گاڑیاں کو نقصان پہنچا، طوفان گلف کوسٹ سے پڑوسی ریاست لوزیانا کی طرف بڑھ گیا۔دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔