متحدہ عرب امارات کا ماحولیاتی ماہرین کیلئے خصوصی بلیو ویزے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا ماحولیاتی ماہرین کیلئے خصوصی بلیو ویزے کا اعلان

دبئی :متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کیلئے بطور انعام بلیو ویزے کا اعلان کیاہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کیلئے بطور انعام بلیو ویزا دس سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔امارتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر بلیو ویزے کے اجرا کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات مختلف قسم کے ویزوں کے ساتھ غیر ملکیوں کا خیرمقدم کرتا رہا ہے تاہم یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں ہونیوالی غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد لیا گیا ہے ۔بلیو ریزیڈنسی متحدہ عرب امارات کے 2024 کے پائیدار اقدامات کا حصہ ہے، اس سے قبل گولڈن اور گرین ویزا بھی متعارف کروایا جاچکا ہے۔مئی 2019 میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے گولڈن ویزا سکیم کا اعلان کیا تھا۔گولڈن ویزا کا مقصد متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کرنے والوں، بین الاقوامی اہمیت کی حامل بڑی کمپنیوں کے مالکان، اہم شعبوں کے پیشہ ور افراد، سائنس کے میدان میں کام کرنے والوں اور باصلاحیت طلبہ کو متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شامل اور متوجہ کرنا ہے۔گرین ویزا پالیسی تین اکتوبر 2022 سے نافذ العمل ہو ئی ، اس ویزا کے لیے ہنر مند افراد، سرمایہ کار، فری لانسر، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد درخواست دینے کے اہل ہیں۔مزید برآں ، اس پالیسی کے تحت ویزا پانچ سال کی مدت کے لیے دیا جائے گا اور اس میں توسیع ہوسکتی ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے