امریکا؛ پولیس نے ایئرفورس کے سیاہ فام اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا

امریکا؛ پولیس نے ایئرفورس کے سیاہ فام اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا

فلوریڈا: امریکا میں پولیس چھاپا مار کارروائی کے لیے غلط گھر میں داخل ہوگئی اور سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو امریکی ایئر فورس کا اہلکار نکلا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں پولیس کی چھاپا مار ٹیم نے ایک گھر پر دستک دی جسے گھر میں موجود سیاہ فام ایئر فورس اہلکار نے ڈاکوؤں کا حملہ سمجھا اور اپنی سرکاری پستول نکال لائے۔پولیس نے گھر سے ایک سیاہ فام شخص کو پستول لیے باہر نکلتے دیکھا تو بغیر کچھ سوچے سمجھے اور خبردار کیے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مذکورہ شخص کو 6 گولیاں لگیں اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔بعد ازاں اس کی شناخت راجر فارٹسن کے نام سے ہوئی جو امریکن ایئرفورس کا اہلکار تھا۔ اہل خانہ نے حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب سیاہ فام امریکن ایئرفورس پر گولیاں چلانے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور اسے طویل چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راجر فارٹسن کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں گولی چلائی تھی۔خیال رہے کہا امریکا میں پولیس کا سیاہ فام باشندوں کے ساتھ نسلی اور امتیازی سلوک عام ہے۔ پولیس ہر سیاہ فام کو جرائم پیشہ سمجھتی ہے اس لیے ایسے واقعات وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے