عدالت کا دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

عدالت کا دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں عارضی ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو یکم جون تک ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔اس عدالتی فیصلے کے بعد اروند کیجریوال بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں گے۔خیال رہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ کو مالیاتی جرائم کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔اس کے بعد سے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ آپ پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہی تھیں۔7 مئی کو بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے اب سناتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم کیا گیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے