دنیا میں پہلی بار یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف

دنیا میں پہلی بار یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف

دنیا میں پہلی بار ایک ملک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی حکومتی سفارتی ترجمان تیار کیا گیا ہے۔یوکرین کی جانب سے یکم مئی کو اے آئی ترجمان وکٹوریہ کو متعارف کرایا گیا۔یہ اے آئی ڈیجیٹل اواتار یوکرینی وزارت خارجہ کے بیانات جاری کرنے کا کام کرے گا۔وزارت خارجہ کے مطابق دنیا میں پہلی بار ایک ڈیجیٹل ترجمان کی جانب سے بیانات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔سیاہ سوٹ میں ملبوس یہ اے آئی ترجمان خود کو وکٹوریہ شی کے نام سے متعارف کراتی ہے۔یوکرینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وکٹوریہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیانات اے آئی کی مدد سے تیار نہیں کیے جائیں گے بلکہ انہیں حقیقی انسان ہی تحریر کریں گے۔یوکرین کے وزیر خارجہ Dmytro Kuleba نے بتایا کہ یہ نئی ترجمان ٹیکنالوجی میں ایسی پیشرفت ہے جو دنیا میں کوئی بھی سفارتی سروس اب تک نہیں کر سکی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈیجیٹل اواتار کی تیاری کا مقصد سفارتکاروں کے لیے وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔وکٹوریہ کی شخصیت اور آواز ایک حقیقی خاتون Rosalie Nombre پر مبنی ہے جو ایک یوکرینی گلوکارہ ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے