20 سال سے اسرائیل میں قید فلسطینی نے بڑا اعزاز پا لیا
اسرائیل میں 20 سال سے قید فلسطینی مصنف باسم خندقجی نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں 20 سال سے پابند سلاسل فلسطینی مصنف باسم خندقجی نے عربی فکشن کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق باسم خندقجی کو انٹرنیشنل فکشن فار انٹرنیشنل پرائز 2024 کا ایوارڈ ان کے ناول ’اے ماسک، دی کلر آف دی اسکائی‘ پر دیا گیا ہے جس کا اعلان ابوظہبی کی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔مذکورہ ایوارڈ کو باسم خندقجی کی جانب سے لبنان میں کتاب کے پبلشر دارالادب کے مالک رانا ادریس نے وصول کیا۔اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں 1983 میں پیدا ہونے والے باسم خندقجی کو 2004 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں تل ابیب میں ایک بم دھماکے کے الزام میں سزا سنائی گئی اور جیل بھیج دیا گیا۔فلسطینی مصنف نے دوران قید انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔ مقابلے میں 133 ناولوں میں سے خندقجی کے ناول کو منتخب کیا گیا۔