Select Language
بین الاقوامی
Trending

کیا امریکہ ایران پر جوہری حملہ کرے گا؟ ٹرمپ نے واضح کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے اور کسی کو ان کے استعمال کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پی بی ایس نیوز کی صحافی لز لینڈرز نے ایران میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق سوال کیا جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے اس کی ضرورت کیوں پڑے گی؟ ایسا احمقانہ سوال کیوں پوچھا؟ میں جوہری ہتھیار کیوں استعمال کروں گا جبکہ ہم نے بالکل روایتی طریقے سے اس کے اسے تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیار کو کبھی بھی کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسی طرح پوپ کو بھی سمجھنا ہوگا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button