Select Language
کھیل

میراتھن کے بعد ٹیبل ٹینس میں بھی روبوٹ نے انسانوں کو شکست دے دی

چین میں ہونے والی ہاف میراتھن میں انسانی عالمی ریکارڈ توڑنے کے بعد اب ٹیبل ٹینس میں بھی روبوٹ نے انسانوں کو شکست دے دی۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک جدید مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ ’ایس‘نے ٹیبل ٹینس کے کھیل میں ماہر کھلاڑیوں کو شکست دے کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ٹیبل ٹینس جیسے کھیل میں تیز ردعمل اور درست اندازہ لگانا بنیادی حیثیت رکھتا ہے جو عام طور پر روبوٹس کے لیے مشکل سمجھا جاتا ہے۔معروف جاپانی کمپنی ’سونی اے آئی‘ کی تیار کردہ اس مشین نے پانچ میں سے تین مقابلے جیتے جبکہ پیشہ ور کھلاڑیوں کے خلاف اسے دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔روبوٹ نے نہ صرف مشکل شاٹس کا کامیابی سے سامنا کیا بلکہ نیٹ کے قریب گیند کو کنٹرول کرنے اور بیک اسپن دینے میں بھی مہارت دکھائی۔یہ تمام میچز انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے قواعد کے مطابق کھیلے گئے اور جیسے جیسے ’ایس‘نے مزید میچز کھیلے، اس کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button