Select Language
بین الاقوامی
Trending

لبنانی شہری بھی گھروں سے بے دخل

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود لبنانی گاؤں دیرعام کے رہائشیوں کو انخلا کی ہدایت دے دی ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فوجی حکم کے مطابق گاؤں کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقے کو خالی کرنے اور ایک کلومیٹر دور جانے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں نے موجودہ جنگ بندی جو پیر کو ختم ہونے والی تھی، مزید تین ہفتوں کے لیے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جمعے کی صبح اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کمیونٹیز پر صبح کے وقت دو چھاپے مارے جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button