مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو ’گُھس بیٹھیے‘ قرار دیدیا

مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو ’گُھس بیٹھیے‘ قرار دیدیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، مودی نے بھارتی مسلمانوں کو گُھس بیٹھیے قرار دے دیا۔بھارت میں انتخابات کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی نے انتخابی مہم کی آڑ میں نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو درانداز قرار دے دیا۔ راجستھان میں انتخابی مہم کےدوران تقریر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو یہ ملک کی دولت انہیں بانٹیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں، گھس بیٹھیوں کو بانٹیں گے۔مودی کا کہنا تھا کہ کانگریس کے من موہن سنگھ کی حکومت نے پہلے بھی کہا تھا ملک کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔کانگریس نے مودی کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا بیان نفرت انگیز اور توجہ ہٹانےکی کوشش ہے، کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تحقیقات کی جائیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے