Select Language
بین الاقوامی
Trending

پاکستان بھارت پر بازی لے گیا،دنیا نے اعتراف کرلیا

بین الاقوامی جریدے ایشیا ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے بعد امریکا کے لیے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران اہم سفارتی کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کلیدی حیثیت اختیار کی۔ اس کے برعکس انڈیا کی سفارت کاری کو اس معاملے میں غیر فعال اور خاموش قرار دیا گیا۔جریدے کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ سے زیادہ تر بات چیت تیل اور سپلائی کے نظام تک محدود رکھی، جبکہ پاکستان خطے میں امن کے قیام اور جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف رہا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پاکستان مسلسل سفارتی رابطوں میں سرگرم رہا۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے رابطے رکھ کر مذاکرات کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button