پوپ فرانسس نے اسرائیل فلسطین مسئلےکے دو ریاستی حل کا مطالبہ کر دیا
کیھتولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیل فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ تنازع میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کرنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور بات چیت کا راستہ ہموار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں ایسا ہر اقدام روکا جائے جو تشدد میں اضافہ کرے اور مشرق وسطیٰ کو بڑے تنازع میں گھسیٹ لے، تمام ممالک اسرائیل اور فلسطین کو دو ریاستوں کے طور پر رہنے میں مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ایران کی مداخلت سے اسرائیل کی صورتحال خراب ہونے کی خبریں آ رہی ہیں،کسی کو بھی کسی دوسرے کے وجود سے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں تباہی کا شکار انسانی آبادی کی مدد کی جائے اور یرغمالی رہا کیے جائیں۔