ایران پاکستان میں داعش کی حمایت نہیں کررہا، امریکا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان میں حملوں میں داعش (آئی ایس) گروپ کی حمایت نہیں کر رہا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سے سوال پوچھا گیا کہ ’کیا امریکا کے پاس ایسی کوئی اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ایران داعش کی حمایت کررہا ہے۔جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ ’میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں‘، انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات سے ایران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔جب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس دعوے کے بارے میں سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے ’چوری شدہ مینڈیٹ‘ کے ذریعے اقتدار حاصل کیا تو امریکی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے بارے میں فیصلے عوام اور حکومت کو کرنا ہیں۔بعدازاں گزشتہ روز ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی بانی پی آئی سے ملاقات سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ وہ یہ معاملہ امریکی سفارت خانے پر چھوڑتے ہیں۔