بین الاقوامی
Trending

امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں وینزویلا سے منسلک ایک اور تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا ہے، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ ساتواں جہاز ہے جسے گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فوج نے قبضے میں لیا۔امریکی سدرن کمانڈ نے کہا ہے کہ "موٹر ویسل ساگیٹا” نامی اس جہاز کو بغیر کسی مزاحمت کے روک کر تحویل میں لیا گیا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ آیا گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔ حکام نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ان جہازوں کو روکنا ہے جو امریکی پابندیوں کے باوجود وینزویلا سے تیل لے کر جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button