داعش کی دھمکی؛ فرانس اور اسپین نے چیمپیئنزلیگ کی سیکیورٹی بڑھا دی

داعش کی دھمکی؛ فرانس اور اسپین نے چیمپیئنزلیگ کی سیکیورٹی بڑھا دی

دہشت گرد تنظیم داعش کی دھمکی کے تناظر میں فرانس اور اسپین نے پیرس میں ہونے والے چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز سے قبل سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے اولمپک گیمز کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک پریس میں تصدیق کی کہ پیرس میں ہونے والے کھیل کے حوالے سے پولیس کے سربراہ نے سیکیورٹی کو کافی حد تک بڑھا دیا ہے۔واضح رہے کہ بارسلونا میں پیرس اور سینٹ جرمین کے مابین منگل کی رات چیمپیئنزلیگ کا کوارٹر فائنل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دوسری کئی چیزوں بشول داعش کی جانب سے ایک مواصلات کا جائزہ لیا ہے جو خاص طور پر اسٹیڈیم کو نشانہ بناتا ہے اور یہ کوئی نہیں بات نہیں۔خیال رہے کہ داعش نے رواں ہفتے چیمپیئنز لیگ میچز کے 4 مقامات کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے