بین الاقوامی
Trending

غزہ پر حکمرانی کون کرے گا؟ ٹرمپ نے ’بورڈ آف پیس‘ کے ارکان کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ کے حکومتی امور کو حماس کی جگہ ایک امن بورڈ سے چلایا جائے گا جس میں عالمی رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس آف بورڈ کے ارکان کا اعلان کردیا جس سے غزہ امن معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا۔غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین کے طور پر خود کو مقرر کرکے انتقالی حکمرانی اور امن منصوبے کو آگے بڑھانے کا ذمہ لیا ہے۔1997 سے 2007 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہنے والے سر ٹونی بیئر غزہ بورڈ آف پیش کے بین الاقوامی رکن ہوں گے۔امریکی صدر نے غزہ بورڈ آف پیس میں اپنے معتمد خاص اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھی بطور رکن شامل کیا ہے۔امریکہ کے وزیرِ خارجہ جو ٹرمپ انتظامیہ کے خارجہ پالیسی میں اہم کردار رکھتے ہیں اور غزہ کے انتظامی مراحل میں کلیدی نمائندے ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے یہودی داماد جیرڈ کشنر کو بھی غزہ پیس آف بورڈ میں شامل کرلیا جو خصوصی ایلچی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button