بین الاقوامی
Trending

افغان جنگ کے معروف رہنما گلبدین حکمت یار کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل

ملائیشیا میں افغان رہنما گلبدین حکمت یار کی طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی عیادت وزیراعظم انور ابراہیم نے کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی اسپتال میں عیادت کی۔اپنے پیغام میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ایک پرانے دوست اور افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گلبدین حکمت یار کو جلد اور مکمل صحت عطا فرمائے اور ان کے علاج میں آسانیاں پیدا ہوں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گلبدین حکمت یار گزشتہ ماہ علاج کی غرض سے ملائیشیا پہنچے تھے جہاں وہ ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button