بین الاقوامی
روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے نئے اوقات کا اعلان

مسجدِ نبوی میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت رات 2 بجے سے فجر تک جبکہ دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔ادارہ کے مطابق جمعہ کے روز مرد زائرین نمازِ جمعہ کے فوراً بعد سے عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔



