کنسرٹ ہال حملہ، 100 افراد کی جان بچانے والے 15 سالہ مسلم طالبعلم کی ویڈیو وائرل

کنسرٹ ہال حملہ، 100 افراد کی جان بچانے والے 15 سالہ مسلم طالبعلم کی ویڈیو وائرل

ماسکو: روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو باحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز 4 حملہ آوروں نے روس کے ایک کنسرٹ ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔جس وقت حملہ آور لوگوں کو گولیوں سے بھون رہے تھے تو کراکس ہال میں لانڈری میں جز وقتی نوکری کرنے والے 15 سالہ طالب علم اسلام خلیلوف نے 100 سے زائد افراد کو حملہ آوروں سے بچایا۔اسلام خلیلوف نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف ہال کے ہنگامی اخراج کا راستہ بتایا بلکہ خود ان کو لے کر باہر لے جاتا رہا اور ایسا کئی بار کیا۔ جس سے 100 سے زائد افراد کی جان محفوظ رہی۔اسلام خلیلوف نے میڈیا کو اپنے کارنامے سے متعلق بتایا کہ میں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کی تربیت لے رکھی تھی اور میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد کرسکوں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے