کنسرٹ ہال میں فائرنگ کے بعد روس میں قومی یوم سوگ

کنسرٹ ہال میں فائرنگ کے بعد روس میں قومی یوم سوگ

ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے قتل عام کے بعد روس بھر میں قومی یوم سوگ منایا گیا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات ماسکو میں دہشت گردوں نے کنسرٹ ہال میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں اب تک 133 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے۔فوجی کپڑوں میں ملبوس 10 حملہ آور نے کنسرٹ ہال کی عمارت میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی اور پھر گرینیڈ پھینک دیا تھا، حملے میں اب تک 133 افراد ہلاک جبکہ 185 زخمی ہو چکے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری داعش گروپ نے قبول کی۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چار مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیوٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ الزام ان پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے