Select Language
کھیل

گلین میکسویل نے بھی حیدرآباد کنگز مین کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل پاکستان پہنچ کر حیدرآباد کنگز مین اسکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں، وہ ہفتے کے ڈبل ہیڈر میں اہم میچ سے قبل ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔کنگز مین کا مقابلہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوا، ٹیم انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر میکسویل کی ہوٹل میں موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی آمد کی تصدیق کی۔دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی دھواں دار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، میکسول نے 129 میچز میں 2897 رنز اور 49 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔فرنچائز کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھنے والے میکسویل اب پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، مارنس لبوشین کی قیادت میں کنگز مین کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button