بین الاقوامی
Trending

امریکی نائب صدر اور ٹرمپ کے داماد غزہ امن معاہدہ بچانے کیلئے اسرائیل پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور غزہ امن معاہدے میں شامل ایلچی جیرڈ کشنر کا کہنا ہے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس معاہدے کے تحت وعدوں پر عمل کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر جی ڈے وینس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر اور خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف غزہ جنگ بندی معاہدہ بچانے کے لیے اسرائیل پہنچ گئے۔ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر اسرائیل پہنچ گئے ہیں، دونوں امریکی عہدیداروں کی اسرائیلی حکومتی ارکان سے ملاقات متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس کا وفد بھی جنگ بندی پر عمل درآمد سے متعلق گفتگو کےلیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ حماس وعدوں پر عمل کر رہی ہے، غزہ جنگ بندی معاہدہ 100فیصد کامیاب ہوگا، معاہدے کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ مزید برآں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سیز فائر کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کردیاہے۔واضح رہے کہ جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button