بین الاقوامی
Trending

ایران نے اپ گریڈ بیلسٹک میزائل ’عماد‘ اور ’قدر‘ کی رونمائی کردی

تہران: ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دو مقامی ساختہ بیلسٹک میزائلوں کی اپ گریڈ شدہ ورژن کی رونمائی کردی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے اپنے جدید عماد اور قدر میزائلوں کی رونمائی کردی، اپ گریڈ شدہ بیلسٹک میزائل عماد اور قدر ہیں، جن میں سے قدرت میزائل کو انٹی الیکٹرانک وارفیئر آلات سے لیس کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق "قدر” بیلسٹک میزائل کو جدید الیکٹرانک دفاعی نظام سے لیس کیا گیا ہے، جو دشمن کے ریڈار اور مواصلاتی نظام کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دوسری جانب "عماد” میزائل کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کرکے مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے۔آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے ایک سینیئر کمانڈر نے کہا کہ ایرانی فورس کی میزائل طاقت "ہر گھنٹے بڑھ رہی ہے” نئے اپ گریڈ شدہ میزائل فورس کو سونپ دیے گئے ہیں جو لانچرز پر نصب ہیں اور حکم ملتے ہی فائر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور خطے میں اس کی اسٹریٹجک پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے کئی علاقوں پر بڑے پیمانے پر حیران کن فضائی حملے کیے، جن میں جوہری اور فوجی تنصیبات شامل تھیں، جس میں سینیئر کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہری شہید ہوگئے تھے، اس حملے کا جواب ایران نے بھرپور دیا جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان 24 جون کو جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button