بین الاقوامی

مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ خود کنگ بن گئے، جنگی طیارے سے گندگی پھینکنے کی اے آئی ویڈیو شیئر کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ جیٹ طیارہ اڑا رہے ہیں اور مظاہرین پر کچرا پھینک رہے ہیں۔ No Kings کے عنوان سے امریکا کے 2700 شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جن میں لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں جبکہ صرف شکاگو میں ڈھائی لاکھ افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ مظاہرے تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے چھاپوں اور ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کے خلاف غم و غصے کااظہار کے لیے کیے جا رہےہیں جس دوران مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیا اور ٹرمپ انتطامیہ مزید برداشت نہیں کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔ان مظاہروں پر پنا ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بادشاہ تصور نہیں کرتے جبکہ ری پبلکن رہنماؤں نے مظاہروں کو "امریکا مخالف” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button