بین الاقوامی
Trending

خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا، روس یوکرین جنگ بندی کیلئے ڈیل کریں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔امریکی صدر نے ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اب خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا ہے، مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں ، دونوں فریق خود کو فاتح قراردیں اور فیصلہ تاریخ پرچھوڑدیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹوما ہاک میزائل یوکرین بھیجنے کے بارے میں بات کریں گے، امید ہے ٹوما ہاک کے بغیر ہی یوکرین روس جنگ بندی میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہمیں یوکرین میں جنگ بندی چاہیے اور میں صدر ٹرمپ کی مدد سے یوکرین میں جنگ بندی کےلیے پُر امید ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button