سابق اسرائیلی فوجی کمانڈر نے حماس کے خلاف جنگ ہارنے کااعتراف کرلیا
سابق فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ہار گیا۔اسرائیل کے ایک سابق فوجی کمانڈر یتزاک برک نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اپنی جنگ ہار چکا ہے۔یتزاک برک نے اسرائیل کے ماریو اخبار میں ایک مضمون میں لکھا کہ "آپ بہت سے لوگوں کے ساتھ زیادہ دیر تک جھوٹ نہیں بول سکتے جو کچھ غزہ کی پٹی میں اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہو رہا ہے جلد یا بدیر ہمارے چہروں پر ہو گا۔برک نے کہا کہ اسرائیلی ہوم فرنٹ علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں ہے جو غزہ کی پٹی کی جنگ سے ہزاروں گنا زیادہ مشکل اور سنگین ہو گی۔