بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا مائیکروسافٹ سے لیزا موناکو کو نکالنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گلوبل افیئرز کی سربراہ لیزا موناکو کو برطرف کرے، جو سابق ڈیموکریٹک حکومتوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ میں لکھا کہ ’’میری رائے میں مائیکروسافٹ کو فوراً لیزا موناکو کی ملازمت ختم کر دینی چاہیے‘‘۔ریپبلکن صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کے خلاف سخت اقدامات کے سلسلے میں نمایاں ہیں۔ حال ہی میں ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے بڑے ناقد جیمز کومی پر فوجداری الزامات لگنے کے بعد ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ ’’مزید افراد پر بھی مقدمات چل سکتے ہیں‘‘۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں نشاندہی کی کہ لیزا موناکو جو بائیڈن حکومت میں نائب اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں اور اب حیران کن طور پر مائیکروسافٹ میں صدر برائے عالمی امور کے طور پر حساس معلومات تک رسائی رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button