بین الاقوامی
Trending
حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دیگا: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔نیتن یاہو نے یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔اس حملے میں چھ افراد شہید ہوئے تھے، حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا میں شامل نہیں تھا، شہید ہونے والوں میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے اور معاون بھی شامل تھے۔