بین الاقوامی

فرانس کے نئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان: سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا متنازع منصوبہ واپس

پیرس: فرانس کے نئے وزیر اعظم سباستیان لیکورنو نے بائیں بازو کی جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا متنازعہ منصوبہ واپس لے رہے ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے فرانس کی درجہ بندی "AA-” سے "A+” تک کم کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کا قرض 2027 تک بڑھتا رہے گا۔لیکورنو نے علاقائی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "میں نے دو سرکاری تعطیلات کے خاتمے کی تجویز واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ 2026 کے بجٹ کے لیے دیگر ذرائع پر مکالمہ کیا جائے گا۔فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسوا بیرو نے سخت کٹوتیوں پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ تعطیلات ختم کرنے سے بجٹ میں 4.2 بلین یورو کی بچت ہو سکتی ہے۔ تاہم اس تجویز کی مخالفت کے باعث انہیں پارلیمنٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button