بین الاقوامی
Trending

مسافر طیارے میں آگ کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ آنے والے ایک مسافر طیارے میں کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ نے مے ڈے کال دی اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی سے آکلینڈ آنے والے مسافر طیارے میں 156 مسافر سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے جہاز نے آکلینڈ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرلیا۔حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فرنٹ کارگو ہولڈ میں آگ نہیں لگی تھی۔ایئر لائن کے مطابق مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اس سے قبل امریکا کی بڑی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائن کو تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ملک بھر میں سیکڑوں پروازیں اچانک روک دی گئیں۔روئٹرز کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ایک مسئلے کی وجہ سے امریکی ہوائی اڈوں پر اس کی پروازوں کو چند گھنٹوں کے لیے روکا گیا تھا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی واقع ہو گئی تھی، جس کے باعث فلائٹ آپریشن کو معطل کرنا پڑا۔ ٹیکنالوجی کے مسئلے کی وجہ سے یونائیٹڈ ایئرلائن نے بدھ کو بڑے امریکی ہوائی اڈوں پر اپنے طیارے گراؤنڈ کیے اور 1000 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔انتظامیہ کے مطابق ایئر لائن کا ”یونیمیٹک سسٹم“ متاثر ہوا تھا جو پرواز کی معلومات رکھتا ہے، اور یہ معلومات پھر دیگر سسٹمز جیسے کہ وزن اور توازن کا حساب لگانے اور پرواز کے اوقات کو ٹریک کرنے والے سسٹمز کو فراہم کی جاتی ہیں۔شکاگو کی ایئر لائن کی جانب سے ایک ای میل بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کی حفاظت ان کی اوّلین ترجیح ہے، اور اپنے صارفین کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کے لیے وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button