انتہا پسندگیرٹ ولڈر نیدرلینڈکا وزیراعظم بننےکی دوڑ سے دستبردار

انتہا پسندگیرٹ ولڈر نیدرلینڈکا وزیراعظم بننےکی دوڑ سے دستبردار

اسلام مخالف انتہا پسند رہنما گیرٹ ولڈر نیدرلینڈ کا وزیراعظم بننےکی دوڑ سے دستبردار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیرٹ ولڈر نے گزشتہ برس انتخابات میں ڈرامائی کامیابی حاصل کی تھی، الیکشن میں گیرٹ ولڈر کی جماعت فریڈم پارٹی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کی حمایت درکار تھی تاہم گیرٹ ولڈر کو اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ نیدرلینڈ میں حکومت سازی کے لیےتین جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔گیرٹ ولڈر کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ دائیں بازوکی کابینہ بنے جو سیاسی پناہ اور امیگریشن کو کم کرے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے