بین الاقوامی
Trending

اسرائیلی ریزرو فوجیوں کا غزہ پر قبضے کے خلاف بغاوت، ڈیوٹی پر آنے سے انکار

تل ابیب: اسرائیل کے سیکڑوں ریزرو فوجیوں نے غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے انکار کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریزرو فوجیوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی سمجھتے ہیں اور اس میں شامل نہیں ہوں گے۔فوجیوں نے واضح کیا کہ ہم 365 سے زائد ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہم نے پہلے جنگ میں خدمات انجام دی ہیں لیکن اب اعلان کرتے ہیں کہ دوبارہ بلائے جانے پر ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کریں گے۔ریزرو فوجیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ پر قبضہ یرغمالیوں، فوجیوں اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گا، اور یہ ایک ایسی حکومت کا فیصلہ ہے جو اپنی سیاسی بقا کے لیے جنگ کو طول دے رہی ہے۔ فوجیوں کا کہنا تھا کہ ہم انکار کو اپنا محب وطن فریضہ سمجھتے ہیں اور اپنے رہنماؤں سے جواب طلب کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے 10 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button