بین الاقوامی
Trending

پاسداران انقلاب کی بڑی کامیابی، ایران میں موساد کے تربیت یافتہ 13 دہشت گرد ہلاک

تہران: ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کی بڑی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک اور متعدد گرفتار کر لیے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد حالیہ دنوں پولیس پر حملے میں ملوث تھے، جب کہ گرفتار افراد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز (IRGC) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق ان گروہوں سے تھا جو خطے میں دہشت گردی اور بدامنی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مارے گئے عسکریت پسند اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ تھے اور ایران کے حساس علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایران کی سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کیا تھا۔ایرانی حکام کے مطابق سیستان بلوچستان صوبہ سرحدی ہونے کے باعث اکثر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، تاہم حالیہ کامیاب کارروائیوں نے ان کے نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button