غزہ سٹی میں اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں اور غزہ سٹی میں اسرائیلی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 فلسطینی مزید شہید ہوگئے۔اسرائیلی فورسز نے وحشیانہ حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 کے قریب فلسطینی قتل کردیے۔جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے زیر استعمال عمارت تباہ کردی۔دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فورسز نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔