معروف امریکی مصنف شان کنگ اور انکی اہلیہ نے رمضان کی پہلی شب اسلام قبول کر لیا

معروف امریکی مصنف شان کنگ اور انکی اہلیہ نے رمضان کی پہلی شب اسلام قبول کر لیا

امریکا کے مایہ ناز مصنف اور نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے کارکن جیفری شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ نے رمضان کی پہلی رات اسلام قبول کر لیا۔پیر کو انسٹاگرام پر امریکا میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے لائیو ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی مسلم اسکالر امام عمر سلیمان شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو کلمہ شہادت پڑھا رہے ہیں۔44 سالہ شان ناصرف ایک لکھاری بلکہ نسل پرستی کے خلاف بھی آواز اٹھاتے آئے ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ تحریکوں کی حمایت کے لیے مشہور ہیں جیسے کہ بلیک لائیوز میٹر۔25 دسمبر کو انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بولنے پر ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔شان کنگ نے فلسطینیوں کے حقوق اور وقار کی وکالت کرنے پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز والے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔2017 میں شان کنگ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘میں تقریباً 15 سال تک ایک عیسائی پادری تھا، آج سفید فاموں کی بالادستی اور امریکی تعصب کو عیسائیت کا روپ دھارتے دیکھ کر مجھے نفرت ہوتی ہے’۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے