بین الاقوامی
Trending

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع سے بھی اس منصوبے کی توثیق کی توقع کی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیار کیے گئے منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کی کارروائی کی جائے گی، جس کی ابتدا ایک بڑے فوجی آپریشن سے ہوگی۔ اس کے بعد مرحلہ وار اسرائیلی فوج شہر میں داخل ہوکر غزہ سٹی پر مکمل قبضہ کرے گی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام اس منصوبے کو باضابطہ طور پر امریکی حکام کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو اس حوالے سے اسرائیل سے براہِ راست رابطے میں ہیں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز کی تازہ کارروائیوں میں بھی درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے، جس سے علاقے میں خوف اور بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button