بین الاقوامی
Trending

حماس نے غزہ خالی کرنے کا اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا

غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کو خالی کرانے کے اسرائیل کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس کو نسلی کشی اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ایک نئی مہم قرار دے دیا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ سٹی کے شہریوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ لاکھوں شہریوں کی نسل کشی اور بے گھر کرنے کی ایک نئی مہم ہے۔حماس نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ میں خیمہ اور پناہ گاہیں بنانے کے دیگر طریقے کھلم کھلا دھوکا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انسانی امداد کے نام پر خیموں کی فراہمی کرنا واضح دھوکا ہے، جس کا مقصد وحشیانہ مظالم کو چھپانا ہے جو قابض فورسز کرنے جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کی فوج نے کہا تھا کہ وہ خیمے اور دیگر اشیا فراہم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ جنوبی غزہ میں شہریوں کو منتقل کرنے کے لیے محفوظ اقدامات ہوں۔اس سے قبل اسرائیل نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ غزہ سٹی پر قبضے کے لیے نئی مہم شروع کر رہے ہیں، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو شروع کی گئی جنگ میں اب تک غزہ میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور لاکھوں بے گھر اور زخمی ہیں جبکہ امدادی راستے روکنے کی وجہ سے غزہ میں غذائی قلت قحط کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button