پریانکا گاندھی کا فلسطین کے حق میں بیان، بھارت میں اسرائیلی سفیر نے شرمناک قرار دے دیا

ہندو اور یہود کا گٹھ جوڑ، مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازش پھر بے نقاب ہوگئی۔ مودی سرکار کی دوغلی سیاست اور ریاستی پالیسیوں پر اسرائیلی بیانیے کی چھاپ ہے۔کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔پریانکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کی خاموشی ’’شرمناک‘‘ اور فلسطین سے متعلق موقف ’’فریب پر مبنی‘‘ ہے، دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت زیر تنقید لیکن بھارتی حکومت مسلسل خاموش ہے۔بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے پریانکا گاندھی کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔ ریوین آزر کا حالیہ بیان بھارت پر اسرائیلی اثر و رسوخ کی واضح جھلک ہے۔بھارت اور اسرائیل کے درمیان صرف دفاعی یا تکنیکی تعاون نہیں بلکہ نظریاتی ہم آہنگی کا گٹھ جوڑ بھی واضح ہوگیا۔مودی کے نئے بھارت میں اسرائیلی سفیر ’’وائسرائے‘‘ کی حیثیت رکھنے لگا ہے۔ اسرائیلی سرپرستی اور دباؤ پر مبنی پالیسیوں پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں۔ڈمی وزیراعظم مودی پر اسرائیلی اثر و رسوخ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔