پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات  میں اچھے تعلقات  چاہتے ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان میں طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہےکہ ہم پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہےکہ نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق لچک دکھائےگی۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہےکہ نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے