بین الاقوامی
Trending

یوکرین کا روس کی تیل کی تنصیبات، ملٹری ایئرفیلڈ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں روس کی ملٹری ایئرفیلڈ اور اہم ریفائنری سمیت تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج نے بیان میں کہا کہ اس نے روس کے اندر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں اہم ریفائنر بھی شامل ہے اور اسی طرح ڈرونز کی حامل ملٹری ایئرفیلڈ اور الیکٹرونکس کی فیکٹری کو تباہ کیا ہے۔ٹیلی گرام پر جاری بیان میں یوکرین کی فوج نے بتایا کہ روس کے دارالحکومت ماسکو سے جنوب مشرق میں 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر رائیازان میں قائم آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اطراف میں آگ لگی۔بیان میں کہا گیا کہ شمال مشرق میں یوکرین سے ملحق سرحد پر ورونیز ریجن میں واقع اینانیفٹیپروڈکٹ آئل تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔یوکرینی فوج نے تنصیبات پر ہونے والے نقصانات یا نوعیت سے آگاہ نہیں کیا تاہم واضح کیا کہ طویل رینج کو نشانہ بنانے والے ڈرونز سمیت ڈرون وارفیئر فیکٹری پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب روس نے اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے اور نہ ہی تنصیبات پر نقصانات سے آگاہ کیا۔یوکرین کی خفیہ ایجنسی نے بتایا کہ ان کے ڈرونز نے روس کی پریمورسکو اختارسک ملٹری ایئرفیلڈ پر بھی حملہ کیا ہے، جہاں سے یوکرین پر طویل رینج کے ڈرونز کے حملے کیے جاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button